ظفر مسعود - صدر اور سی ای او دی بینک آف پنجاب
ظفر مسعود تجربہ کار بینکار اور انٹرپرینیورہیں جنہوں نے اپنی 27 سالہ پیشہ ورانہ زندگی میں ڈویلپمنٹ فنانس پر توجہ مرکوز کر کے لاتعداد کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے ہیں۔ آپ نے پاکستان اور بیرون ِملک بین الاقوامی بینکوں میں اعلی عہدوں پر کام کیا ہے جن میں بارکلیز بینک میں جنوبی افریقہ کیلئے ریجنل مینیجنگ ڈائریکٹر اینڈ سی ای او کے طور پرتین ممالک کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کے نمائندہ اور 3 ارب ڈالر مالیت کی بیلنس شیٹ کے علاوہ 10,000 افرادکی نگرانی و ذمہ داری کے فرائض بخوبی سر انجام دے چکے ہیں۔ آپ سٹی بینک، دبئی اسلامک بینک اور امریکن ایکسپریس بینک میں بھی اعلی عہدوں پر فائز رہے۔
قبل ازیں آپ نے اگست 2018 تک بحثیت ڈائریکٹر جنرل،قومی بچت، وزارتِ خزانہ،حکومتِ پاکستان میں خدمات سر انجام دیں اورگیٹس فاؤنڈیشن،ڈی ایف آئی ڈی اور ورلڈ بینک کی مدد سے ادارے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ڈیجیٹلائزشن کا عمل بشمول آن لائن بینکنگ اور اے ٹی ایم کارڈ شروع کیے۔ آپ نے معذور افراد اور شہدا کے لواحقین کے لئے قومی بچت میں مختلف پراڈاکٹس متعارف کروائیں اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے سیونگ سرٹیفکیٹس کی مہم شروع کی۔
اس سے قبل آپ پاکستان میں ڈی ایف آئی ڈی،برطانیہ کے تعاون سے سوشل انفراسٹرکچر فنانسنگ کی اپنی طرز کی پہلی کریڈٹ انہا نسمنٹ کمپنی انفراضامن پاکستان میں بحثیت سی ای او(عبوری) ذمہ داریاں سر انجام دے چکے ہیں۔
آپ کو اہم پبلک اور نجی سیکٹر کے اداروں بشمول اسٹیٹ بینک آف پاکستان، ممبر آف انڈیپنڈنٹ مانیٹری پالیسی کمیٹی، تیل و گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ، پورٹ قاسم اتھارٹی، قائد اعظم تھرمل پاور (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور گدون ٹیکسٹائل لمیٹڈ میں بورڈ آف ڈائریکٹر کی سطح پر کام کرنے کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ اس کے علاوہ آپ وزارت خزانہ کی جانب سے ایس او ای قانون کی تیاری میں آئی ایم ایف موٹیوٹیڈٹاسک فورس کے رکن ہیں۔
آپ مقامی ذرائع ابلاغ میں باقاعدگی سےامور خزانہ، معاشیات اور توانائی سے متعلق اپنی ماہرانہ رائے پیش کرتے ہیں۔
مجاہد شیر دل
مجاہد شیردل پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسر ہیں اور اس وقت پنجاب حکومت کے فنانس سیکرٹری کے طور پر تعینات ہیں۔ انہوں نے سال 2003 میں سول سروس میں شمولیت اختیار کی اور وفاقی اور صوبائی سطح پر مختلف اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے جن میں سیکرٹری، کمیونیکیشن اینڈ
ورکس،سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد،ڈائریکٹر جنرل پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، چیف ایگزیکٹو آفیسر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب اور پرنسپل سٹاف آفیسر وزیر اعظم پاکستان۔
مجاہدشردل ہمہ گیر، انتہائی موافقت پذیر پیشہ ور اور کلیدی مسائل کے حل میں مہارت رکھنے والے ہیں جن کے کریڈٹ پر 20 سال کا ثابت شدہ ٹریک ریکارڈ ہے، وہ قومی/صوبائی انفراسٹرکچر کی ترقی، مالیاتی انتظام، پبلک پروکیورمنٹ اورپبلک ایڈمنسٹریشن پر خصوصی توجہ کے ساتھ وسیع شعبوں میں آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے کے حل فراہم کرتے آرہے ہیں۔
کارکردگی کے بلند معیارات قائم کرنا ان کا خاصہ ہے، وہ ہمیشہ تنظیمی اہداف کو پورا کرنے کے لیے کلیدی پہلوؤں پر مہارت کا اطلاق کرکے انفرادی/تنظیمی ہدف کے حصول کو فروغ دیتے ہیں۔
انہوں نے واشنگٹن یونیورسٹی، سینٹ لوئس،ایم او.، یو ایس اے سے ماسٹر آف آرکیٹیکچر کی ڈگری حاصل کی ہے اور گرنیل کالج، لوا، یو ایس اے سے میتھمیٹکس میں میجر اور پری آرکیٹیکچر کے ساتھ بیچلرز آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی ہے۔
مسٹر مجاہد ایچی سن کالج، لاہور اور گرنیل کالج، امریکہ میں اپنے تعلیمی کیریئر کے دوران ٹینس کے ایک بہترین کھلاڑی رہے۔
ڈاکٹر محمد امجد ثاقب
ڈاکٹرمحمد امجد ثاقب ،ممتاز سماجی کارکن ، بہت مقبول مشیر اور ہمارے ملک کی ممتاز ادبی شخصیت ہیں۔ آپ کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور کے گریجویٹ ہیں اور 1985 ءمیں آپ نے پاکستان کی سول سروس میں شمولیت اختیار کی۔ اپنے متحرک کیریئر میں اعلیٰ عہدوں کی طرف بڑھتے ہوئے آپ نے اپنے آپ کو سماجی ادارہ کے لیے وقف کرنے کی نیت سے 2003 ءمیں استعفیٰ دے دیا اور ایک منفرد اور سود سے پاک سب سے بڑی مائیکروفنانس تنظیم ‘‘اخوت’’ کی بنیاد رکھ کر معاشرے میں عملی تبدیلی کانمونہ پیش کیا ۔ آپ اس تنظیم کے بانی چیئر مین ⁄ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں۔( ‘‘اخوت’’ ‘جس کا مقصد معاشرے کو غربت سے پاک کرنا ہے)نے مختلف منصوبوں پر $207 ملین ڈالر خرچ کیے ۔ غربت کے خاتمہ اور سماجی ترقی کے لیے وزیراعلی پنجاب کے معاون مشیر ہونے کے ساتھ ساتھ آپ بہت سی سماجی تنظیموں اور این ۔ جی۔ اوز کو اعزازی خدمات بھی فراہم کرتے ہیں
آپ کو 29 اکتوبر 2014 ءکو دبئی میں ‘‘لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ 2014 ء’’اور ‘‘ تھامسن رِیُوٹَرز’’ سے نوازا گیا۔ غربت کے خاتمہ اور سماجی ترقی کے لیے آپ کی خدمات کے اعتراف میں صدر پاکستان نے 2010ءمیں آپ کو ‘‘ستارہِ امتیاز’’سے نوازا۔
سید غضنفر عباس جیلانی
سید غضنفر عباس جیلانی نے 1984 میں پاکستان آڈیٹ اینڈ اکاؤنٹ سروسز میں شمولیت اختیار کی اور 2018 میں وزارت خزانہ سے بحثیت وفاقی سیکرٹری،اکنامک افیئر ڈویژن ریٹائر ہوئے۔ آپ اپنی ملازمت کے طویل اور شاندار سفر کے دوران کئی حکومتی اعلی سطحی عہدوں پر فائز رہے۔ آپ کثیر الجہت پیشہ وارانہ تجربہ کے حامل ہیں۔
آپ پاکستان اور امریکہ میں مختلف عہدوں پر تعینات رہے اور ورلڈ بینک، ایشائی ترقیاتی بینک، اسلامی ترقیاتی بینک، ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک،اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام، یورپین یونین اور بائی لیٹرل اکنامک ڈویلپمنٹ پارٹنرز جیسے امدای اداروں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہے۔
آپ پاک عرب ریفائنری کمپنی، پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کمپنی،سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ، گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیوٹ لمیٹڈ، نیشنل ہائی وے اتھارتی، نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان، پاکستان ٹیلی وژن اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں رہے۔
آپ کا بین الاقوامی تجربہ پاکستان مشن برائے اقوام متحدہ میں فرسٹ سیکرٹری، نمائندہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی، فوکل پرسن برائے پلینری سیشن، جنرل اسمبلی پر مشتمل ہے۔آپ کو حکومت پاکستان کی جانب سے مختلف عہدوں نامزد کیا گیا جن میں (i) متبادل گورنر ورلڈ بینک، واشنگٹن ڈی سی(ii) متبادل گورنر ایشیائی ترقیاتی بینک، منیلا(iii) ایشین انفراسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک، بیجنگ(iv)متبادل گورنر و ڈائریکٹراسلامی ترقیاتی بینک اورممبرفنانس کمیٹی(v) ڈائریکٹر پاک چائنا انسویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور چیئر مین فنانس کمیٹی شامل ہے
۔
آپ نے اسلامی ترقیاتی بینک تیونس 2018،ایشیائی ترقیاتی بینک منیلا فلپائن2018اور ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک ممبئی بھارت 2018 میں منعقد ہونے والے سالانہ اجلاسوں میں پاکستانی وفد کی سربراہی کی اس کے علاوہ ورلڈ بینک / آئی ایم ایف سپرنگ میٹنگ واشنگٹن ڈی سی اور سالانہ اجلاس ورلڈ بینک/آئی ایم ایف بالی انڈونیشیاء میں بھی شرکت کی۔
آپ نے گورنمنٹ کالج ملتان سےمعاشیات میں بیچلرزاوربزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرکی ڈگری حاصل کی۔
جناب محمد مدثر آمرے
مدثرایک انتہائی تجربہ کار بینکر ہیں جو 30 سال سے زائد اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے ہیں اور چھ مختلف ملکوں (امریکہ، نائیجیریا، ملائیشیا، ہانگ کانگ، سنگاپور اور پاکستان) میں کامیابی کے جھنڈے گاڑچکے ہیں۔ انہوں نے ملکی اوربین الاقوامی بینکوں میں متعددعہدوں پر کام کیا ہے۔
مدثر گورننس اور انتظامی امور میں مختلف عہدوں پر فائز رہے ہیں، بشمول :
گورننس عہدے :
1-نان ایگزیکٹوانڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر، بینک آف پنجاب
2-نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر، افریقہ فنانس کارپوریشن
3-نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر، FMDQ سیکیورٹیز ایکسچینج لمیٹڈ
4-نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر، نائجیریا انٹر بینک سیٹلمنٹ سسٹم پی ایل سی
5-منیجنگ ڈائریکٹر، یونین بینک آف نائیجیریا پی ایل سی
6-چیئرمین، یونین پراپرٹیز پی ایل سی
7-بانی منیجنگ ڈائریکٹر، ٹائٹن ٹرسٹ بینک
انتظامی عہدے :
1-۔چیف ایگزیکٹو آفیسر، یونین بینک آف نائیجیریا پی ایل سی
2-چیف ایگزیکٹو آفیسر، ٹائٹن ٹرسٹ بینک
3- منیجنگ ڈائریکٹر اینڈ ہیڈ گلوبل کیپٹل مینجمنٹ LATAM ، سٹی بینک نیویارک
4-منیجنگ ڈائریکٹر اینڈ گروپ ہیڈگلوبل کارپوریٹ اینڈ انویسٹمنٹ بینکنگ اینڈ بزنس ایس سی او ، سٹی بینک نائیجیریا اینڈ گھانا
5- ہیڈآف ہول سیل بینکنگ،الراجی بینک ملائیشیا
6-ڈائریکٹر گلوبل نیٹ ورک کیپٹل مینجمنٹ سٹی بینک پاکستان
7-سٹی بینک سنگاپور میں ایشیا پیسفک ریجن کے لیے اسلامی بینکنگ کے سربراہ
8- کنٹری بزنس ہیڈ، گلوبل کارپوریٹ اینڈ انویسٹمنٹ بینک،سٹی بینک پاکستان
9-ریجنل منیجر اور کنٹری ہیڈ سٹرکچرڈ فنانس، بینک الفلاح پاکستان
10-کارپوریٹ بینک ہیڈ ساؤتھ، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ پاکستان
مدثرکا گورننس اور انتظامی امور میں انہماک بے مثال ہے، رسک اور بزنس میں ان کا طریقہ کار متوازن ہے۔مشکل فیصلے لیتے وقت بہادری کا مظاہرہ کرتے ہیں اور مختلف موقعوں پر کارآمد کاروباری حکمت ِ عملی بنانے اور اطلاق کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔
جناب آصف رضا ثنا ء
جناب آصف رضا ثناء ایک منجے ہوئے بینکر ہیں جو اب ایک کاروباری شخصیت بن چکے ہیں اور کارپوریٹ لیول پر بہت سے Governance Rolesمیں مصروف عمل ہیں ۔ وہ بینکوں کی تنظیم نو اور فنانشنل سروسز برانڈز تخلیق کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔ وہ ایک پرائیویٹ ایکویٹی اور بینکر ہونے کے ساتھ ساتھ فنانشنل ایڈوائزر بھی ہیں ۔ انہوں نے دنیا کی صف اول کی بہت سی ملٹی نیشنل کمپنیز میں فنانس ، جنرل مینجمنٹ اور مارکیٹنگ کے شعبوں میں کام کیا ہے ۔ اب ان کا انشورنس ،ہیلتھ کیئر اور Consumer Productsکا ذاتی کاروبار ہے ۔
ثناء صاحب نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1981میں مارکیٹنگ کے شعبے سے Irish Dairy Boardمیں کیا ۔ اس کے بعد انہوں نے 1982میں صف اول کی چاکلیٹ مینوفیکچرنگ ملٹی نیشنل Mars incمیں کام کیا ۔ بعد میں 1988میں دنیا کی سب سے بڑی کنزیومر پراڈکٹس کمپنی Philip Morris (PM)نے انہیں اپنی کمپنی میں جگہ دی ۔ 1989میں سویت بلاک کی شکست کے بعد انہیں سوئٹزر لینڈ میں انٹرنیشنل ہیڈ کوارٹرز میں Philip Morris Task Forceکا ممبر بنایا گیا ۔ ٹاسک فورس کا بنیادی کام سنٹرل ایشیا اور ایسٹرن یورپ کی مارکیٹس میں کمپنیوں کو خود میں ضم کر کے ، لائسنس دے کر یا باہمی اشتراک کے ذریعے Philip Morrisکے کاروبار کو ترقی دینا تھا ۔ 1991میں انہیں Philip Morrisکے Legendary Flagship Brand Marlboroکے گروپ ہیڈ کے عہدے پر تعینات کیا گیا ۔ اس کے بعد 1995میں انہیں ایک پرافٹ سنٹر کی رہنمائی کا کام سونپا گیا ۔ اس پروفٹ سنٹر کا کام دنیا بھر میں Global Pricing Strategies مختلف ممالک میں فنانشنل مینجمنٹ اور پیچیدہ ٹیکس سٹرکچر کی حامل currenciesکا انتظام کرنا اور مختلف ممالک میں موجود ملٹی نیشنل work forceکی قیادت کرنا تھا۔
پاکستان واپسی پر 2000میں انہیں یونین بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹر زکا ایڈ وائزر تعینات کیا گیا۔ انہوں نے یونین بینک کے لئے سری لنکا میں مشرق بینک اور پاکستان میں ایمریٹس بینک کے حصول کے لئے ہر مرحلے میں بنیادی کردار ادا کیا۔ پھر وہ یونین بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر منتخب ہوئے اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے ساتھ ساتھ مینجمنٹ کمیٹی ALCOکے ممبر اور تمام کنٹری گروپ ہیڈز کی ماہانہ کاروباری کارکردگی کے جائزے کے بھی انچارج رہے ۔انہوں نے HRاور آڈٹ کمیٹیز کے معاون کے طور پر بھی کام کیا ۔ تب شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے انہیں Exit Strategyکے اطلاق کے لئے Sole Mandateدیا ۔ انہوں نے اس وقت پاکستان کی بینکنگ انڈسٹری میں سب سے زیادہ 485ملین امریکی ڈالر کی تاریخی قیمت پر Standard Chartered Bankکو یونین بینک کی فروخت کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کے بعد انہوں نے عسکری بینک کے ایڈوائزر کے طور پر بینک کی Enterprise Valueکے تعین کے لئے انتہائی محنت سے کام کیا ۔ انہوں نے بینک کی سرمایہ کاری کے منصوبے کو دوبارہ آگے بڑھایا ۔ پھر نئے شیئر ہولڈرز کی درخواست پر وہ عسکری بینک کے خودمختار ڈائریکٹر کے طور پر بورڈ میں شامل ہوئے اور 6سال چیئر مین آڈٹ کمیٹی کے طور پر کام کیا۔ انہیں حال ہی میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے بورڈ آف گوارنرز میں تعینات کیا گیا ہے اور وہ کئی دوسری پبلک لسٹڈ کمپنیز کے بورڈز میں کام کر رہے ہیں ۔
وہ ایک خیراتی ادارے کے بانی بھی ہیں جنہوں نے شمالی علاقہ جات میں حکومت پاکستان کے تعاون سے بورڈنگ سکول اور پیشہ وارانہ تربیتی پروگرام کے ذریعے کئی نوجوانوں کی زندگی بدل دی ۔ وہ UKکے Global Sustainability Network (GSN)کے ایڈوائزری بورڈ میں شامل ہیں جو کہ اقوام متحدہ سے منسلک ایک خیراتی ادارہ ہے ۔ وہ ایک شوقین گولفر ، اسکیئر اور سپورٹس مین ہیں ۔
جناب محمد نعیم خان
محمد نعیم خان صاحب ایک سینئر ڈائریکٹر کی سطح کے پروفیشنل بینکر ہیں جو اپنے ساتھ قومی و بین الاقوامی کمرشل اور انویسٹمنٹ بینکنگ کا 35سالہ وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
اُنہوں نے اپنے بینکنگ کیرئیر کا آغاز 1974ء میں United Bank Ltd. سے کیا۔ اس کے علاوہ American Express Bank, BCCI, National Bank of Oman اور
Al-Faysal Investment Bank میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے۔ اُنہوں نے
Escorts Investment Bank اور Innovative Investment Bank،
)سابقہ (Crescent Standard Investment Bankمیں بطور چیف آپریٹنگ آفیسر خدمات سرانجام دیں۔
نعیم صاحب نے گورنمنٹ کالج لاہور، پنجاب یونیورسٹی لاہور اور پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے قومی اسکوائش چیمپین شپ میں حصہ لیا اس کے علاوہ بین الاقوامی اسکوائش چیمپیئن شپ میں عمان اور لکسمبرگ کی نمائندگی کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ وہ یورپ اور ایشیاء میں سفر کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ نےگورنمنٹ کالج لاہور سے گریجوایشن کی ڈگری حاصل کی۔